کشمیرپریمئرلیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ

کے پی ایل سیزن 2 میں اب 6 کے بجائی7 ٹیمیں ہوں گی، ترجمان کی تصدیق

اتوار 3 جولائی 2022 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) کشمیرپریمئرلیگ(کے پی ایل) میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔ترجمان کے پی ایل کے مطابق کے پی ایل سیزن 2 میں اب 6 کے بجائی7 ٹیمیں ہوں گی۔ترجمان نے کہا کہ ساتویں ٹیم جموں جانباز ہوگی،کے پی ایل سیزن 2 کی ڈرافٹنگ عیدکے بعد ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ کو این او سی جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق این اوسی کے بعدکے پی ایل ایڈیشن 2کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اگست میں لیگ کے انعقاد کے لیے عبوری این او سی دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے کے پی ایل 2 کے لیے یکم سے 25 اگست کی ونڈو دی گئی ہے۔