Live Updates

عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، وفاقی وزیر شازیہ مری

اتوار 3 جولائی 2022 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتوار کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی آئینہ دیکھ کر خود سے سوال کریں غدار کون ہے ، بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، وہ مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا لیکن اب دنیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عزت دے رہی ہے اور ان کے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات