Live Updates

ثابت ہوگیا بشری بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے گئے، ن لیگ

کل سے ایک ٹیپ وائرل ہورہی ہے جس میں سابق خاتون اوّل کی بات چیت ہے، گھریلو خاتون کا نظریہ آپ سب نے سن لیا ہوگا ، عطا اللہ تارڑ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 3 جولائی 2022 15:18

ثابت ہوگیا بشری بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے گئے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3جولائی 2022) ثابت ہوگیا بشری بی بی کے حکم پر ہمارے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے گئے، عمران خان کی اہلیہ سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہونے پر ن لیگ کا ردعمل۔ لیگی رہنماؤں عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تین سال متواتر آرمی چیف اور ادارے کے بارے میں کہتے رہے کہ ایک پیج پر ہیں، سات واقعات جن میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی وہ تحریک انصاف کے کھاتے میں ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خان سے بہتر نام نہیں دیا جاسکتا، آپ نے پاکستان کی سیاست کو پہلے گندا کیا اور پھر پاکستان کو سفارتی سطح پر گندا کیا، کل سے ایک ٹیپ وائرل ہورہی ہے جس میں سابق خاتون اوّل کی بات چیت ہے، گھریلو خاتون کا نظریہ آپ سب نے سن لیا ہوگا کہ انہوں نے حکم دیا کہ مخالفین کے خلاف غداری کے ٹرینڈ چلائے جائیں اور جب وہ بات نہ بنی تو فارن تعلقات کو گندہ کیا گیا اس طرح آپ نے پہلے پوری سیاست کو گندہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو بھی چلائی جس میں مبینہ طور پر بشری بی بی اور ارسلان خان کے درمیان غداری کے بیانیے سے متعلق بات چیت کی گئی۔صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ آپ نے اربوں روپیہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کیا، آپ کرپشن کے ایفل ٹاور ہیں، آپ کا کردار یہ ہے کہ کسی ریاست کا تحفہ ملے تو اسے بیچ دیتے ہیں، آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی، اگر امریکا سے خط آیا تھا تو اس کے بعد 28 دن حکومت رہی کیوں احتجاج نہ کیا۔

ملک احمد خان نے کہا کہ یہ واحد آدمی ہے جو کہتا ہے میں درست ہوں دوسرے سارے غلط ہیں، نیوٹرل کو نیوٹرل رہنے پر برا بھلا کہا گیا، جب ادارہ نیوٹرل پوزیشن ہر چلا گیا تو نیوٹرل کو گالی عمران خان نے دی۔انہوں نے کہا کہ کس کو نہیں پتا کہ فرح گوگی نے اربوں روپے کیسے کمائے، عمران خان کیا یہ کرپشن آپ کی مرضی کے خلاف ہوسکتی ہے؟ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ کہ ’’لوٹ کر کھا گئے پاکستان، بشریٰ، گوگی اور کپتان‘‘، فرح گوگی نے 10 ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جو کہ 60 کروڑ روپے مالیت کا تھا وہ پلاٹ 8 کروڑ 30 لاکھ روپے میں اپنے نام کروایا، احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی لے کر پلاٹ اپنے نام منتقل کروایا جب کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ میں بیٹھ کر ڈیل کرتی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات