مری میں سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کے130سے زائد اہلکارتعینات ہیں، ایس پی آپریشن

اتوار 3 جولائی 2022 17:20

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے 3 جولائی کو ملکہ کوہسار مری کی ٹریفک صورتحال کے بارے میں بتایا ہے کہ ویک اینڈ کے دوران مری میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جار ی ہے سیاحوں کی سہولت کیلئے ٹریفک پولیس کے130سے زائد اہلکارتعینات،اتوار کی دوپہرتک652گاڑیاں داخل ہوئیں جبکہ مجموعی طور پرسیاحوں کی4129 گاڑیاں موجود ہیں،مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں اور ٹریفک معمول کے مطابق ہے،ایس پی آپریشن وسیم ریاض نے بتایا کہ دو طرفہ اور تنگ سڑک ہونے کے باوجود مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے،تمام راستوں اور احتیاطی تدابیر کے متعلق سیاحو ں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں،سیاح مہمان ڈبل لائن،غلط پارکنگ اوراوورٹیکنگ سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے خصوصی ڈیسک اور ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے جبکہ ریڈیو سٹیشن88.6اور آفیشل سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے مری کی ٹریفک صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے�

(جاری ہے)

\378