جی ٹی روڈ مری راولپنڈی ترنہ چھتر کے مقام پر ایف ایکس کار کو اچانک آگ لگ گئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اتوار 3 جولائی 2022 17:20

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) جی ٹی روڈ مری راولپنڈی ترنہ چھتر کے مقام پر ایف ایکس کار کو اچانک آگ لگ گئی واقع کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایک ایمرجنسی ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی،بروقت رسپانس پر آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا تھا،تاہم معجزانہ طورپر کارسوار بچ گئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔\378