جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں دہشتگردی کے مقدمات، ذیادتیاں اور دھاندلی کے خلاف مظاہرہ

آراوز ،اے سی اور پریس کلب کے سامنے دھرنے، جے یو آئی رہنماؤں پرمقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

اتوار 3 جولائی 2022 18:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) جے یو آئی کا بلدیاتی انتخابات میں دہشتگردی کے مقدمات، ذیادتیاں اور دھاندلی کے خلاف مظاہرہ، آراوز ،اے سی اور پریس کلب کے سامنے دھرنے، جے یو آئی رہنماؤں پرمقدمات ختم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں قاری دلبر کنرانی سمیت 25 کارکنوں پر ٹھل تھانے پر دہشتگردی کا مقدمہ کرنے، ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر پر حملوں، تشدد اور ریکارڈ دھاندلی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس جامعہ بنات سے جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، سید محمد شاہ، مولانا عبدالجبار رند، مفتی عبدالشکور کھوسو ، سردار ذوالفقار برڑو ، مولانا عبدالمالک گھنیو ، میر حسن برڑو ، قاری عنایت اللہ مہر، مولانا عبد الماجد پہوڑ، بابو خان محمد پہوڑ، امیدوار غلام رسول بنگلانی، بابل خان مری، بخشن خان اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیامظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے بعدمیں اسسٹنٹ کمشنر، آر اوز آفیس اور پریس کلب کے سامنے دھرنے دیکر روڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے 2 گھنٹے تک ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ نے کہا کہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کراکر پی پی نے جمہوری اور اخلاقی روایات کو توڑا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا بدمعاشی کی گئی پولنگ اسٹیشنوں پر انتظامیہ کی نگرانی میں ٹھپے لگائے گئے انہوں نے کہا کہ درج ناجائز مقدمات ختم کرکے حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے اوردھاندلی کانوٹس لیکر دوبارہ الیکشن کرائیں جائیں۔