جیکب آباد،بلدیاتی انتخابات میں دہشتگردی کے مقدمات، زیادتیاں اور دھاندلی کے خلاف مظاہرہ

ة آراوز ،اے سی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا، جے یو آئی رہنماؤں پرمقدمات ختم کرنے کا مطالبہ

اتوار 3 جولائی 2022 19:45

7جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2022ء) بلدیاتی انتخابات میں دہشتگردی کے مقدمات، زیادتیاں اور دھاندلی کے خلاف زبردست مظاہرہ، آراوز ،اے سی اور پریس کلب کے سامنے دھرنا، جے یو آئی رہنماؤں پرمقدمات ختم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں قاری دلبر کنرانی سمیت 25 کارکنوں پر ٹھل تھانے پر دہشتگردی کا مقدمہ کرنے،ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر پر حملوں، تشدد اور ریکارڈ دھاندلی کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ جامعہ بنات سے جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری،سید محمد شاہ، مولانا عبدالجبار رند،مفتی عبدالشکور کھوسو ،سردار ذوالفقار برڑو ،مولانا عبدالمالک گھنیو ،میر حسن برڑو ،قاری عنایت اللہ مہر، مولانا عبد الماجد پہوڑ، بابو خان محمد پہوڑ، امیدوار غلام رسول بنگلانی، بابل خان مری، بخشن خان ، اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا.بڑی تعداد میں کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور دھاندلی کے خلاف نعرے لگائے، بعدمیں اسسٹنٹ کمشنر، آر اوز آفیس اور پریس کلب کے سامنے دہرنہ دیکر روڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے 2 گھنٹے تک ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ نے کہا کہ ضلع میں بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کراکر پی پی نے جمہوری اور اخلاقی روایتوں کو توڑا ہی.یوسی رندواہی میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں اور ان کے غنڈوں نے جے یو آئی کے ضلع کونسلر کے امید وار خیر بخش جتوئی اور وائیس چیئرمین کے امیدوار کرم اللہ خارانی کے گھروں پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے زخمی کیا. جے یو آئی کی ہمیشہ جیتنے والی یوسیز کریم آباد، شیر واہ، بختیارپور، لوگی ،جھانپور ،شیران پور، جیکب آباد، ٹھل ،اور گڑہی خیرو کے وارڈوں پر سرکاری مشینری کے ذریعے پیپلزپارٹی کے امیدواروںنے جے یو آئی کے ایجنٹوں کو یرغمال بنا کر ٹھپے لگائے،ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،ڈاکٹر خلیل احمد کھوسو ،خیر بخش جتوئی، کرم اللہ خارانی، مولانا عبدالقادر کھوسو اور دیگر پر حملوں کا کیس داخل کیا جائے اور جے یو آئی کے نامزد امیدوار قاری دلبر کنرانی پر داخل مقدمہ واپس لیا جائے ورنہ پورے ضلع میں شٹرڈاؤن ہڑتال کر کے ٹریفک جام کی جائے گی اور آفیسرز سمیت زیادتی کرنے والوں کے بنگلوں کا گھیرائوکیا جائے گا