Live Updates

qخرم دستگیر نے عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی نوید سنا دی

ا* نئے میگا پراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہوگی ۳سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے، شہباز شریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کریں گے بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا، وقت پر ایندھن نہ خریدنے کی مجرمانہ غفلت کی گئی،وفاقی وزیر توانائی

اتوار 3 جولائی 2022 19:45

ج*گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2022ء) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے قوم کو عید الضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کریں گے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عید الضحیٰ پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی لیکن واضح کمی آئے گی، 720 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے میگا پراجیکٹ سے اگلے سال گرمی میں بجلی کی پریشانی نہیں ہوگی، بجلی کا بحران ملک کے ساتھ بڑی ڈکیتی کرنے والوں کی وجہ سے آیا تھا، وقت پر ایندھن نہ خریدنے کی مجرمانہ غفلت کی گئی۔وزیر توانائی نے کہا کہ کوئلے کی قیمت میں پچھلے سال کی نسبت اضافہ ہوا، عمران خان نے سی پیک میں بہت رکاوٹیں ڈالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تریمو جھنگ کا 1200 میگاوواٹ کا منصوبہ 2020 میں مکمل کرنا تھا، تریموں جھنگ پراجیکٹ پر بھی نیب کا مقدمہ بنایا گیا، 30 جون کو سب سے زیادہ 30 ہزار میگا واٹ بجلی کی ریکارڈ طلب ظاہر ہوئی۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ 2 مہینے میں جو گھریلو صارفین کو مشکل آئی صنعتوں کو بجلی دینے کی وجہ سے آئی، 7 تاریخ تک تربیلا اپنی 3400 میگا واٹ بجلی دینا شروع کر دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے آخری سال بڑی ڈکیتی کی، آج جو بھی معاشی چیلنجز ہیں وہ ان ڈکیتیوں کی حکومت کی وجہ سے ہیں، شہباز شریف کی حکومت آج چھٹی کے روز بھی کام میں مگن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو کم ریٹس پر بجلی فراہم کر رہے ہیں، گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے، شہباز شریف آئندہ چند دن میں سولر پروجیکٹ کا اعلان کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات