Mبلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ، ہالا میونسپل کمیٹی کے 16 وارڈز پر الاٹ شدہ نشانات کوڈی آر او کی ممکنہ تبدیلی کی سازش پر جی ڈی آر او کے خلاف جی ڈی رہنما کا احتجاج

گ*ڈی آراو پر صوبائی وزیر روینیو سے وفاداری نبھانے اور جانبداری کا الزام ، اگر حکام نے نوٹس نہ لیا تو عوام ڈی آر او دفتر کا گھیراؤکرکے نیشنل ہائی وے بلاک کرینگے :جی ڈی اے رہنما مخدوم محسن کی پریس کانفرنس

اتوار 3 جولائی 2022 20:22

ق*مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2022ء) بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ہالا میونسپل کمیٹی کے 16 وارڈز پر آراو کی جانب سے الاٹ کردہ نشانات کوڈی آر او کی ممکنہ طور تبدیل کرنے کی سازش پر جی ڈی آر او کے خلاف جی ڈی رہنما کا احتجاج ،جی ڈی اے رہنما مخدوم محسن نے ڈی آراو پر صوبائی وزیر روینیو سے وفاداری نبھانے اور جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکام نے نوٹس نہ لیا تو عوام ڈی آر او دفتر کا گھیراؤکرکے نیشنل ہائی وے بلاک کر ینگے ۔

(جاری ہے)

مخدوم محسن نے سابق میونسپل کمیٹی ہالاکے چیرمین مخدوم عمار حیدر کے ہمراہ ہالا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکے ہالا میونسپل کمیٹی کے 16 وارڈس پر آزاد حیثیت میں ہمارے ہاؤس کے پینل پر ہالا کے امیدواروں کو رٹرننگ افسر کے دستخط سے اسکوٹر نشان الاٹ کیا گیاہے جسے تبدیل کرنے کیلیئے ڈپٹی کمشنر ڈی آراو مٹیاری ہیں جوکے سازش کیتحت مخالفت کررہیہیں جوکے کسی صورت میں قبول نہیں انہوں نے کہاکے مخالفین نے ڈی سی کو ڈی آر او مقرر کراکے بلدیاتی الیکشن میں ہر طرح سے استعمال کیاجائیگا جبکے حکومت اور انتظامیہ مخالفین کی ہے ہماری جانب سے خاموش رہنے کے باوجود ہمارے خلاف مخالفین خوفزدہ ہوکر ڈی آراو سے ہماریالاٹ کردہ نشانات کو تبدیل کرانیکی سازش کروارہے ہیں انہوں نیالزام عائد کیاکیڈی آر او جانبداری کا مظاہرہ کررہے ہیں انہوں نیچیف جسٹس سپریم کورٹ ،چیف الیکشن کمشنر،چیف جسٹس سندہ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیاہے کے ڈی سی مٹیاری کو ڈی آر او بناکرانکے غیرقانونی اٹھائیجانے اقدامات سے عوام اور امیدوار مطمئن نہیں اور ایسے ڈی آراو کی قیادت میں کسی صورت میں الیکشن صاف شفاف نہیں ہوں گے انہیں خبردار کیاگیاکے اگر بالاحکام نیڈی آر اوکیخلاف کاروائی نہ کی گئی اور ہمارے الاٹ کردہ نشانات میں ہیراپھیری کی گئی تو ھالا کاعوام مٹیاری ڈی آر او دفتر کا گھیراؤ کرکے نیشنل ہائی وے پہ احتجاجی دھرنا دیاجائیگا