حیدر آباد،مودی کیخلاف کئی مقامات پر احتجاج، پتلانذر آتش

اتوار 3 جولائی 2022 21:22

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد کے دو روزہ دورے کے موقع پر کئی مقامات پر انکے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔نریندر مودی گزشتہ دن دو روزہ دورے پر حید آباد پہنچے تھے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست بھر میں کئی سیاسی و سماجی تنظیمو ں نے انکے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

ماڈیگا ریزرویشن پورٹا سمیتی(ایم آر پی ایس) کے کارکنوں کی طرف سے ضلع یادادری میں چوٹ اپل کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیا گیا۔ انہوںنے ٹائیر نذر آتش کیے اور سڑک پر بیٹھ گئے جس سے گاڑیوںکی آمد ورفت شدید متاثر ہوئی۔ تنظیم کے کارکنوں نے ’’مودی گو بیک ‘‘ کے نعرے لگائے۔آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس(اے آئی ٹی یو سی) کے کارکنوں نے کریم نگر میں سخت احتجاج کیا۔ انہوںنے کریم نگر کے کمان چوک میں نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کیا۔ کارکنوںنے بینرز تھام رکھے تھے جن پر ’ بائے بائے مودی، گوبیک مودی ‘‘ کے نعرے درج تھے۔ احتجاجیوںنے کہا کہ معاشی مجرم صرف بینکوں کو لوٹ رہے ہیں مگر مودی سارے ملک کولوٹ رہے ہیں۔