-بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ کے عہدیداران ،یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز ،ضلعی کونسلران اور سینئر اراکین کا مشترکہ اجلاس

%پارٹی کارکنان اپنی جملہ توانائیوں کو آئندہ بلدیاتی انتخابات پر مرکوز رکھیں ،عوام سے قریبی روابط کے سلسلے کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں ، مقررین

اتوار 3 جولائی 2022 21:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے کوئٹہ کے عہدیداران ،یونٹ سیکرٹریز ،ڈپٹی سیکرٹریز ،ضلعی کونسلران اور سینئر اراکین کاایک اہم مشترکہ اجلاس برما ہوٹل میں پارٹی کے مرکزی سینٹرل کمیٹی کے ممبر حاجی ولی محمدلہڑی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ جبکہ اعزازی مہمان پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی تھے اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری نے کی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل بحث گفتگو کی گئی اور پارٹی کے دوستوں نے بڑھ چڑھ کر اس بحث میں حصہ لیا حکمت عملی مرتب کی گئی مختلف تجاویز اور کمیٹیاں تشکیل دی گئی پروگرام سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن وسابق سینیٹر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروضلعی صدر غلام نبی مری ،چیئرمین جاوید بلوچ،آغا خالد شاہ دلسوز ،حاجی ولی محمدلہڑی ، چیئرمین واحدبلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،نائب صدر طاہر شاہوانی ،اسد سفیر شاہوانی ،حاجی محمدابراہیم پرکانی ،قاسم پرکانی ،جاوید بلوچ، ملک رفیق شاہوانی ،ماسٹر عبدالحلیم بنگلزئی ،کامریڈ امین دانش،حاجی رحمت اللہ پرکانی ،حاجی عبدالحئی مینگل ،حاجی صدیق بلوچ، حاجی عبدالکریم لانگو، عامر شاہوانی ،صدام حسین جتک ،جلیل احمد شاہوانی ،محمداقبال مینگل اور اعجاز احمد بنگلزئی نے خطاب میںپارٹی کارکنوں پرزور دیتے ہوئے سے کہاکہ وہ اپنے جملہ توانائیوں کو پارٹی کو آنے والے بلدیاتی انتخابات پر مرکوز رکھیں اور عوام سے قریبی روابط کے سلسلے کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کسی بھی جمہوری معاشرے میں بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے کلیدی اہمیت کاحامل ہے بلدیاتی اداروں کے توسط سے عوام کو ان کے گھروں کے دہلیز پر ان کے حقوق کو بہتر طورپر حل کیاجاسکتاہے آج اگر دنیا کے ممالک ترقیاتی یافتہ منازل طے کرتے چلے آرہے ہیں اس کا بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ وہاں کے حکومتوں نے بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات تفویض کرکے عوام کی مشکلات اور مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنایاہے انہوں نے کہاکہ بی این پی کوئٹہ کے عوام کی سب سے نمائندہ و حقیقی ترجمانی رکھنے والی جماعت ہے جس میں تمام اقوام مذاہب ،رنگ نسل کے لوگ بی این پی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوکر ایک گلدستے کی مانند حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں بی این پی تمام تر تعصبات ،نفرت ،تنگ نظری ،بنیاد پرستی ،استحصال ،ہر قسم کی دہشت گردی اور غربت وجہالت ،پسماندگی ،بے روزگاری سے یہاں کی عوام کو نجات دلانے کی خاطر سماجی انصاف کے حصول انسانی برابری کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کوئٹہ کے تمام اقوام بی این پی کو اپناحقوق کی نجات دہندہ جماعت کا درجہ دیتے ہوئے پارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل کی مدبرانہ قیادت اور غیر متزلزل ناقابل شکست جدوجہد پر فخر محسوس کرتے ہوئے مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ پارٹی قیادت نے کبھی بھی یہاں کے عوام کے اعتماد ،بھروسہ کو ٹھیس نہیں پہنچایا ہے اورعوامی احساسات ،جذبات اور ارمانوں کوتکمیل تک پہنچانے کی خاطر غیر جمہوری قوتوں کے خلاف برسرپیکار سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں اور اصولی جدوجہد پر کاربندرہ کر اقتدار کی بجائے اقدار کو فروغ دینا چاہتے ہیں کیونکہ یہی ہماری جدوجہد کا مقصد اور رہبر ہے اس موقع پر بی این پی کے رہنماء سرداررحمت اللہ خان قیصرانی سمیت کوئٹہ کے سینئر اراکین بھی موجود تھے