Live Updates

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کروایا جائے

عمران خان کے لوگ امریکہ سے معافی تلافی کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کے ڈونلڈ لو کے ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی ہو جائے گی ۔وزیر دفاع خواجہ آصف کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جولائی 2022 22:06

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کروایا جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3جولائی 2022) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو کا فرانزک کروایا جائے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت میں درخواست دے آڈیو کی تھرڈ پارٹی سے فرانزک کروا لیتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان سے اقتدار چھن گیا ہے اس لیے وہ اداروں پر حملہ آور ہیں، ہم نے ماضی میں تنقید کی مگر کبھی اداروں کی ساکھ پر حملہ نہیں کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جب تک اقتدار میں تھے تب ان کو ہر چیز اچھی لگتی تھی، عمران خان کو اداروں پر الزامات لگاتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈونلڈ لو کے ساتھ رابطوں کی تصدیق بھی ہو جائے گی عمران خان کے لوگ امریکہ سے معافی تلافی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آرٹیکل 6 کے لوازمات پورے ہوتے ہیں تو عمران خان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی کافی مہینوں سے ہمارے ساتھ رابطے میں تھے، عمران خان کو ضمنی انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے چہرے کا بہروپ تار تار ہو رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان صبر کر یں، منتخابات2023 میں ہی ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں مہنگائی ورثے میں ملی ہے جو پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ہمیں مہنگائی کا مکمل احساس ہے اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ تیل، گیس اور کوئلے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

لیکن اس کے باوجود ہم پر لازم ہے کہ ہم ان مشکل حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور حالات بہتر ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ2023 میں انتخابات ہوں گے جس کے لیے ہم عوام کے پاس جائیں گے اور پھر عوام ہی فیصلہ کرے گی کہ کون برا نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان الزامات لگاتا ہے باہر بھڑکے مارتا ہے اور اندر جا کے ترلے منتیں کرنے لگ جاتا ہے۔عمران خان پر جس نے بھی احسان کیا اس نے اسے نہیں بخشا۔عمران خان اپنے خون کا وفادار نہیں تو پھر یہ کسی شخص کسی ادارے یا مٹی کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے۔خ
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات