Live Updates

عمران خان آج نیوٹرلز کو کہہ رہا ہے خدا کے واسطے مجھے اقتدار میں لے آو

عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے وسائل پر ڈالا۔پنجاب کے عوام عمران خان کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔مریم نواز کا جلسے سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 3 جولائی 2022 23:23

عمران خان آج نیوٹرلز کو کہہ رہا  ہے خدا کے واسطے مجھے اقتدار میں لے آو
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3جولائی 2022) نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے دھرم پورہ نہیں لگ رہا یہ مجھے لاہور لگ رہا ہے۔نواز شریف لندن بیٹھ کر جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑیں۔پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ قیمتیں کیوں اور کس کی وجہ سے بڑھانی پڑیں۔

پاکستان کا دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہیں بڑھاتے۔عمران خان نے آئی ایم کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ دیا۔میں عمران خان کی طرح یہ نہیں کہوں گی گھبرانا نہیں ہے۔آج لوڈشیڈنگ بھی ہے ، مہنگائی بھی ہے،نواز شریف کی حکومت آنے سے پہلے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے 2018 میں لوڈشیڈنگ فری پاکستان دیا تھا جب شہباز شریف کی حکومت آئی تو 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یٹرول اورڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں۔سی پیک نواز شریف اور شہباز شریف کے میگا پراجیکٹ ہے۔کل حمزہ شہباز سب سے بڑا ریلیف پیکج دینے جا رہے ہیں،انشا اللہ ہم سب کچھ ٹھیک کر کے دکھائیں گے۔عمران خان سے بڑا پنجاب دشمن کوئی نہیں۔عمران خان نے تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پنجاب کے عوام کے وسائل پر ڈالا۔پنجاب کے عوام عمران خان کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے۔

فرح خان پنجاب کے لوگوں کی محنت کی کمائی کھا کر راتوں رات دبئی فرار ہوگئی ، مریم نواز نے مزید کہا کہ اس بار عوام سوچ سمجھ کر ووٹ دینا، اپنی ترقی کو ووٹ دینا۔ہم نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں۔پاکستان کے عوام جانتے ہیں قیمتیں کیوں اور کس کی وجہ سے بڑھانی پڑیں۔ہر جگہ گو نیازی گو کے نعرے لگ رہے ہیں۔ عمران خان بار بار احتجاج کی کال دیتا رہا لیکن کوئی شامل نہیں ہوا۔

ملک میں مہنگائی لانے والے کا نام عمران خان ہے۔کبھی کہتا ہے نیوٹرلز کو نیوٹرلز ہونا چاہئے۔آج نیوٹرلز کو کہہ رہا ہے خدا کے واسطے میں اقتدار میں لے آو۔جلسوں میں آج نیوٹرلز کوکہہ رہا ہے مجھے اقتدارکی سیڑھی تک پہنچا دو۔عمران خان کے دور میں عوام غریب اور فرح خان اوراس کے بچے امیر ہوگئے۔عمران خان نے لوگوں کو تکلیف دی اور اپنوں کو ریلیف دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات