کپتان سمیت قومی ہاکی کھلاڑیوں کا نوکریاں دینے کا مطالبہ

ہمارے کلچر میں کھلاڑیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بہت ضروری ہے،عمر بھٹہ

پیر 4 جولائی 2022 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت کھلاڑیوں نے نوکریاں دینے کا مطالبہ کر دیا۔ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے بتایا کہ فوکس تو کھیل پر ہی ہے، لیکن روزگار کی فکر ختم ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے کلچر میں کھلاڑیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہیں جتنی ہوں گی، اسپورٹس کو اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔اظفر یعقوب نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کیا جائے۔ہاکی کے کھلاڑی عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑی بہت زیادہ پریشان ہیں، لیکن تاحال ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کا فیصلہ نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :