مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع

پیر 4 جولائی 2022 18:27

مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔مونس الٰہی پر ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔عدالت نے حاضری مکمل کرنے کے بعد مونس الٰہی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوںمیں 14جولائی تک توسیع کر دی۔گزشتہ سماعت میں لاہور کی بینکنگ عدالت نے مونس الٰہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔