بختاور بھٹو اسپورٹس گالا2022‘فٹبال کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس بھی سیمی فائنل مرحلے میں‘ ہاکی میں سکھر اور خیر پور فائنل میں

پیر 4 جولائی 2022 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بختاور بھٹو اسپورٹس گالا2022 میں فٹبال ‘بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کی سیمی فائنل لائنیں مکمل ہوگئی جبکہ ہاکی میں وومنز اکیڈمی سکھر اور وومن اسپورٹس اکیڈمی خیرپور نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا‘ سندھ اسکائوٹ اسپورٹس کمپلیکس گلستان جوہر میں جاری ایونٹ میں فٹبال کے مقابلوں میں آئی اسپورٹس‘وومن اکیڈمی سکھر‘وومن کمیونٹی اسپورٹس خیرپور اور ریال اکلیڈمی اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کی حقدار قرار پائیں‘ بیڈمنٹن میں مسنیعہ نے کومل کو‘ کلثوم نے دعا کو‘ صدف نے فائزہ کو‘ آسیہ نے مرینہ کو زیر کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی‘ ٹیبل ٹینس مقابلوں میں مریم قاسم‘کلثوم‘آسیہ اور مرینہ نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا‘ ہاکی مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میں وومن اکیڈمی سکھر نیNHKA کراچی کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں وومنز کمیونٹی اسپورٹس خیرپور نے ریال اکیڈمی میرپور کو دھول چٹاکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا‘ فٹبال کا فائنل کل صبح دس بجے مدھو محمڈن گرائونڈ میں‘ ہاکی بیڈمنٹن‘ٹیبل ٹینس اور آرچری کے فائنل سندھ اسکائوٹ کمپلیکس میں اور ایتھلیٹکس کے فائنل بے نظیر شہید اسپورٹس اسٹیڈیم گلشن اقبال میں کھیلے جائیں گے۔