صوبائی وزیر کا سروسزہسپتال لاہور کا دورہ

صوبہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں کسی مریض کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرزمریضوں کے علاج کو اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عبادت بھی سمجھیں‘ خواجہ سلمان رفیق

پیر 4 جولائی 2022 23:00

صوبائی وزیر کا سروسزہسپتال لاہور کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اچانک سروسزہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی،ادویات،علاج معالجہ،اے سی سسٹم،ڈاکٹرزکی حاضری اور ویٹنگ ایریاز کا دورہ کیا۔ایم ایس سروسزہسپتال ڈاکٹرعامرمفتی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ایم ایس ڈاکٹرعامرمفتی نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو مریضوں کے علاج معالجہ بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے مختلف وارڈزمیں داخل مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔صوبہ کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں کسی مریض کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترعلاج معالجہ کی سہولیات اور لواحقین کو بہترویٹنگ ایریازفراہم کئے جائیں۔

سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرزمریضوں کے علاج کو اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عبادت بھی سمجھیں۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ آئندہ کسی سرکاری ہسپتال میں صفائی ستھرائی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا خیال رکھنا ایم ایس حضرات کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ایم ایس حضرات صفائی ستھرائی کے معاملہ پر ذراسی بھی کوتاہی نہ کریں۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو بہترعلاج گاہیں بنانے کیلئے مریضوں کو سہولت دیناہوگی۔سرکاری ہسپتال میں آنے والے ہرمریض کے بہترعلاج کی ذمہ داری ہماری ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔صوبائی وزیر نے ایم ایس سروسزہسپتال کوصفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :