کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا گیا

پروفیسرڈاکٹر سلمان شوکت کی لاش 9 مئی کو نشتر کالونی کے علاقے میں نالے کے قریب سے ملی تھی موبائل کالز کے ریکارڈ کے مطابق تین نوجوانوں نے کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے مقتول کا قتل کیا‘ پولیس

پیر 4 جولائی 2022 23:39

کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کو قتل کردیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پروفیسرڈاکٹر سلمان شوکت کی لاش 9 مئی کو نشتر کالونی کے علاقے میں نالے کے قریب سے ملی تھی۔

(جاری ہے)

مقتول کے موبائل کالز کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا ان کا قتل کرپٹو کرنسی خریدنے کیلئے تین نوجوانوں نے کیا جن میں سے ایک مقتول کا کاروباری شراکت داربھی ہے۔

ہیکرز کے نیٹ ورک سے رابطے میں رہنے والے قاتلوں نے مقتول کے کریڈٹ کارڈز چھینے لیکن ان میں سے چند سو روپے ہی نکلے۔پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم حسن نے دھوکے سے ڈاکٹر سلمان شوکت کو نشتر کالونی بلایا قتل کے بعد ان کے کریڈٹ کارڈز نکال لیے اورگاڑی نالے میں پھینک دی لیکن کارڈز سے محض پینتیس سو روپے ہی مل سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔