Live Updates

عدالتوں میں جانے کی بجائے خیبرپختونخواہ حکومت بھی مفت بجلی فراہم کرے

کیا خیبرپختونخواہ حکومت فتنہ خان کو پالنے اور خرچہ اٹھانے کیلئے ہے؟ محنت کریں، حسد نا کریں۔ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 جولائی 2022 17:07

عدالتوں میں جانے کی بجائے خیبرپختونخواہ حکومت بھی مفت بجلی فراہم کرے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتوں میں جانے کی بجائے خیبرپختونخواہ حکومت بھی غریبوں کو مفت بجلی فراہم کرے، کیا خیبرپختونخواہ حکومت فتنہ خان کو پالنے اور خرچہ اٹھانے کیلئے ہے؟ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی دینے کے احسن اقدام کو عدالتوں میں لے جانے کی بجائے خیبر پختون خواہ کے ناداروں کوبجلی مفت فراہم کریں یا پھر خیبر پختون خواہ حکومت کو فتنہ خان کو پالنے کے لیے اور اس کا خرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟ محنت کریں، حسد نا کریں!واضح رہے گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ وزیراعلیٰ نہیں پھر کس حیثیت میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز مجرم ہیں کیا یہ انتخابی مہم چلا سکتی ہیں؟حمزہ نے کس حیثیت میں ریلیف پیکج کا اعلان کیا؟ حمزہ وزیراعلیٰ پنجاب نہیں وہ کس حیثیت میں اعلانات کررہے ہیں؟مریم اور حمزہ شہباز کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، الیکشن کمیشن کو دونوں معاملات پر نوٹس لینا چاہیے تھا لیکن نہیں لیا گیا، یہی وجہ ہے کہ آج لوگ اداروں پر یقین نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مقابلہ آزاد امیدواروں کے ساتھ ہوگا، ن لیگ نے زیادہ تر لوٹوں کو ٹکٹ دیے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ووٹرز لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے، پی ٹی آئی پنجاب کے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتے گی، پنجاب میں دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار جیتیں اور پھر ن لیگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہ ہوتی تو کیسے حکومت بنا سکتے تھے؟ پاکستان میں تاثر ہے کہ فوج اور عدلیہ کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، ان کو سوچنا ہوگا کہ ان کو آگے چلانا ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے سیاسی جماعتیں نہیں سوچیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات