Live Updates

خرم نواز گنڈاپور سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملا قا ت

منگل 5 جولائی 2022 18:02

خرم نواز گنڈاپور سے پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملا قا ت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور مرکزی راہنما ریاض فتیانہ کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ لا ہورمیں منگل کے روز ملاقات کی۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری بھی ملاقات موجود تھے۔

اس موقع پر خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسدعمر نے کہا کہ انصاف کے بول بالا کے بغیر خوشحال اور پرامن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی فروغ علم و امن کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات