چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب سندھ ہاکی چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر کردیا

منگل 5 جولائی 2022 22:27

چیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب سندھ ہاکی چیمپئن شپ کی دوڑ سے باہر کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2022ء) خیر پور میں جاری چیف آف آرمی اسٹاف صوبائی ہاکی چیمپئن شپ میں کراچی نے حیدرآباد کو 2-4 سے شکست دیکر اپنی برتری ثابت کردی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے بخت علی ڈھوٹ ہاکی اسٹیڈیم لقمان خیرپور پر چیف آف آرمی اسٹاف انٹرکلب سندھ ہاکی چیمپئن شپ کے چوتھے روز دو روایتی حریفوں سمیع عابد ہاکی کلب حیدرآباد اور یوتھ ہاکی کلب کراچی درمیان کھیلا گیا میچ ہر لمحہ سنسنی خیز اور دلچسپی سے بھرپور تھا، حیدرآباد کی جانب سے ظفر علی اور محمد قیس نے 1-1 گول کیے جبکہ کراچی کی جانب سے حارث نصیر شاندار ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے، فاتح ٹیم کا چوتھا گول علی آفریدی نے کیا، کامیابی کے ساتھ ہی کراچی نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ لاڑکانہ سے ہوگا، میچ کے اختتام پر یوتھ کلب کے کھلاڑیوں نے اپنے کوچ رشاد حیدر کو کندھوں پر اٹھاکر جشن منایا اور جئے کراچی کے نعرے لگائے، میچ کے مہمان خصوصی سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رمضان جمالی کے ہمرہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈاکٹر محمد حسین آبرو نے یوتھ ہاکی کلب کراچی کے کھیل کی دل کھول کر تعارف کی ان کا کہنا تھا کہ اتنے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، فاتح ٹیم نے اپنے کھیل سے ثابت کردیا کہ کراچی میں ہاکی ابھی زندہ ہی, ریکارڈ کے مطابق یوتھ ہاکی کلب نے حالیہ دنوں میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، سمیع عابد ہاکی کلب حیدرآباد نے بھر پور مقابلہ کیا تاہم پروفیشنلز کھیل کے اعتبار سے کراچی کو واضح برتری حاصل تھی، کھیل کے دوران ایک وقت میں کراچی کو سخت مشکلات اور دبا کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم ایسے میں کراچی کا کمبائنڈ ہونا اور میچ میں 2-4 سے کامیابی حاصل کرنا حیرت کا باعث ہے، اس موقع پر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی ڈھوٹ، عبدالرشید مہر، محمد اسلم خان نیازی، اعجاز احمد کھوکھر، غلام حسین لغاری، غلام مرتضی ڈھوٹ، خادم حسین گوپانگ، مسرت علی میمن، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید زاکر حسین زیدی اور اختر خانزادہ بھی موجود تھے، امپائرنگ کے فرائض امتیاز علی جمانی اور زاہد حسین، عرفان علی ڈھوٹ نے انجام دیئے،