مظفرگڑھ ، ٹرک کے نیچے آکر کچل جانے سے ایک شخص جاں بحق

بدھ 6 جولائی 2022 12:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ موڑ پر ایک شخص ٹرک پر چڑھتے ہوئے پاؤں سلپ ہو جانے سے گر کرٹرک کے نیچے کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم مظفرگڑہ نے فوری طور پر ریسکیو اسٹیشن کوٹ ادو سے ایک ایمبولینس کو جائے حادثہ پر روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول کو اطلاع دی گئی ،ریسکیو سٹاف نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے نعش شیٹ میں کور کر کے T.H.Q ہسپتال کوٹ ادو میں شفٹ کیا ،مرنے والے شخص کی شناخت محمد رمضان ولد حیدر عمر 37سال سے ہوئی اور وہ تونسہ شریف کا رہائشی تھا۔پولیس تھانہ کوٹ ادو نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔\378