Live Updates

اتنا لیٹ نہ ہو جائے کہ ہم یا کوئی اور آکر بھی ملک کو سنبھال نہ سکے، شہباز گل کا انتباہ

یہ پوری قوم کے سامنے سیاسی طور پر ننگے ہو چکے ہیں ، ان کے پاس اب بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 6 جولائی 2022 12:20

اتنا لیٹ نہ ہو جائے کہ ہم یا کوئی اور آکر بھی ملک کو سنبھال نہ سکے، شہباز ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی 2022ء) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ یہ نالائق اور کرپٹ ہیں، نیب کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نہ گیس سنبھالی جا رہی ہے نہ ہی بجلی۔کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کرکے گیا تھا۔

اگر عمران خان نے معاہدہ کیا تھا تو عمران خان کو کرنے دیتے۔شہباز گل نے مزید کہا انہوں نے ملک کو تباہ کر دینا ہے، ڈیزل کی قیمت بڑھا کر کسانوں کو تباہ کر دیا، ایگریکلچر کا انہوں نے ستاناس کر دیا۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا لیٹ نہ ہو جائے کہ ہم یا کوئی اور آکر بھی ملک کو سنبھال نہ سکے، ہماری حکومت میں 6 فیصد گروتھ تھی۔

(جاری ہے)

شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ ان کی گاڑی کے ساتھ حادثہ کروایا گیا۔

عمران خان وزیراعظم تھے تب سے یہ سارا معاملہ شروع کیا گیا، یہ پوری قوم کے سامنے سیاسی طور پر ننگے ہو چکے ہیں ، ان کے پاس اب بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں۔قبل ازیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حمزہ شہباز بغیر ٹوٹی والا لوٹا ہے، یہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی شہباز گل نے مریم نواز کے اس بیان پر ردعمل دیا جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف فجر کی نماز پڑھ کر عوام کی خدمت میں حاضر ہو جاتے ہیں جبکہ عمران خان کا دن دوپہر 12بجے سے پہلے شروع نہیں ہوتا تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ فجر کے وقت تو مرغا بھی اٹھتا ہے کیوں کہ اسے اذان دینی ہوتی ہے، شہباز شریف چھوٹے پردے کا کھلاڑی تھا، انہیں ہینڈلرز نے بڑے پردے پر لاکر ذبح کر دیا، آپ اہل ہیں تو بتانا نہیں پڑتا کہ کتنے بجے اٹھتے ہیں بلکہ آپ کا کام بولتا۔انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں کو گیس نہیں مل رہی اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، شہباز شریف کے جلدی اٹھنے سے کیا ہوتا ہی وہ جتنا جلدی اٹھتے ہیں اتنی تباہی ہوتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے متعلق شہباز گل نے کہا کہ حمزہ شہباز تو بغیر ٹوٹی والا لوٹا ہے یہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات