Live Updates

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں، بشریٰ بی بی کی ہدایت پر سائفر نکالا،مریم اور نگزیب

عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے،کہتے ہیں ساری کابینہ ضمانت پر ہے، عمران خان عوام کو بتائیں حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے، عمران خان بتائیں رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا،عمران خان ایک ڈھونگ رچارہا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے،آئی ایم ایف کے پاس کمزور بنیادوں پر گئے، معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے، وفاقی زیر اطلاعات ونشریات

بدھ 6 جولائی 2022 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایات دیتی رہیں، بشریٰ بی بی کی ہدایت پر 28 مارچ کو سائفر نکالا،عمران خان کو سب کچھ اس وقت یاد آتا ہے جب ان کے اسکینڈل سامنے آئے،کہتے ہیں ساری کابینہ ضمانت پر ہے، عمران خان عوام کو بتائیں حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور کرپشن ثابت نہ کرسکے، عمران خان بتائیں رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کرنے کا پلان کیسے بنایا تھا،عمران خان ایک ڈھونگ رچارہا ہے، انہوں نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا، ان کی ذہنی حالت پر تشویش ہے،آئی ایم ایف کے پاس کمزور بنیادوں پر گئے، معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان ذہنی حالت پر تشویشناک ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں اسی لئے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں، عمران خان ڈھونگ رچا کر اور دھوکہ دے کر پاگل بنا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا کہ مجھے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا ٹی وی سے پتہ چلتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ کہتا تھا کہ میں حکومت میں آلو، پیاز، ٹماٹر کے نرخ مانیٹر کرنے نہیں آیا۔ مریم نواز نے کہاکہ کل یہ کہہ رہے تھے کہ میں بتا دوں گا کہ کس طرح حکومت آئی ہے، جب بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت، خبر، کرپشن کا سکینڈل آتا ہے تو انہیں بتانا یاد آ جاتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو 8 مارچ کو سائفر آیا، 28 مارچ کو انہوں نے بتایا، آج بتا دوں کہنے والا شخص اس وقت اس پر خاموش اس لئے رہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی کا انتظار کر رہا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان آر ٹی ایس کو بٹھا کر اور عوام کا مینڈیٹ چوری کر کے وزیراعظم بنا، چار سال اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء میں جب وہ ملک کا وزیراعظم بنا تو ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھروں دینے کا جھوٹ بولا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ہر نکتہ پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی، آتے ہی سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند کرنا شروع کیا۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ رانا ثناء اللہ پر دو کلو ہیروئن کا پلان کس طرح بنایا تھا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں جیلوں میں کس طرح ڈالا، پھر ڈیوڈ روز کو بلا کر وزیراعظم ہائوس کے کمرے میں بٹھا کر کس طرح سازش کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ شہباز شریف کے خلاف انہوں نے نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کیا اور عدالتوں میں ثبوت پیش نہیں کر سکے۔

وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عدالت نے فیصلہ دیا کہ کوئی کرپشن، منی لانڈرنگ، کک بیکس یا کسی ناجائز اختیار کا استعمال نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل کرائم ایجنسی سے دس سال کے ڈیٹا کی انکوائری کروائی، وہاں سے بھی فیصلہ آیا کہ کوئی منی لانڈرنگ اور کرپشن نہیں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں کس طرح ایسٹ ریکوری یونٹ ایسٹ میکنگ یونٹ بنا۔

انہوںنے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ کس طرح نیب کو استعمال کر کے کاروباری افراد کو تنگ کیا، ایف آئی اے کو استعمال کر کے کس طرح چار سال سیاسی انتقام لیا جاتا رہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیس بنا کر انہیں جیلوں میں کس طرح ڈالا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جس وقت انہیں سستی ایل این جی مل رہی تھی انہوں نے نہیں خریدی، وہ سستے منصوبے جو ایل این جی پر چل رہے تھے آج ان کی نالائقی کی وجہ بند ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ تمام چیزیں عوام کو بتائیں کہ کس طرح سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال کو سپورٹس کمپلیکس بنانے پر جیل میں ڈالا گیا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ کس طرح اپنے دستخطوں سے آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی کی چوری کی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ کس طرح پٹرول اور گیس کے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ2013ء سے 2018ء سے کوئی منصوبہ فرنس آئل پر نہیں چل رہا تھا، اس کے بعد کیوں استعمال ہوا، کیوں بجلی کے منصوبے تاخیر کا شکار ہوئی ۔

انہوںنے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ کس طرح انہوں نے اپنے ایک دستخط سے چینی کو ایکسپورٹ کیا، پھر امپورٹ کیا اور قلت پیدا کی۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاک ہچینی کی قیمت 52 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کلو کی، خواتین نے رمضان المبارک میں قطاروں میں کھڑے ہو کر انگوٹھوں کے نشان لگا کر ایک کلو چینی خریدی، عوام کو بتائیں کہ عدم اعتماد کے ڈر سے کس طرح پٹرول پر سبسڈی دے کر معاشی سرنگیں بچھائیں۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس کمزور بنیادوں پر گئے، اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے آج ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے، عمران خان نے حمزہ شہباز کو 22 مہینے جیل میں رکھا اور ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔ وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ آج کہتے ہیں کہ پوری کابینہ ضمانت پر ہے، وہ اس لئے ہے کہ آپ نے جھوٹے مقدمے بنائے، ان کا مقصد یہی تھا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالو۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان فرح گوگی اور بشریٰ بی بی کی ہیروں، زمینوں، تقرریوں کے بارے میں ٹرانزیکشن کا بتائیں۔ انہوںنے کہاکہ جب آڈیو لیک آئی تو عمران خان کو بتانا یاد آ گیا، جب بھی ان کے کرپشن کے ثبوت آتے ہیں تو انہیں بتانا یاد آ جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی اداروں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت دیتی ہیں، عمران خان کے خلاف جب کرپشن کے ثبوت سامنے آئیں توں وہ لوگوں پر غدداری کے مقدمے بناتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کی ہدایت پر 28 مارچ کو سائفر نکالا، اسے غدداری سے منسلک کرنے کیلئے بیانیہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے اپنی سیاست کے لئے معیشت، عوام اور ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، انہیں شرم آنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو بتانا تھا تو ان کے پاس چار سال تھے، اب جب ان کے خلاف ثبوت آئے ہیں تو وہ عوام کو کیا بتائیں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات