صارفین حالیہ مون سون بارشوںکے دوران بجلی کے حادثات سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیارکریں،کیسکو

بدھ 6 جولائی 2022 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے موجودہ مون سون بارشوں کے پیش نظر صارفین کو بجلی کے حادثات سے بچائو کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے اورتمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پراپنے قربانی کے جانوروں کو بجلی کے کھمبوںسے نہ باندھیں کیونکہ بارش سے بجلی کے کھمبوں پر بسااوقات برقی رو سرایت کرجاتی ہے جس سے مال مویشی کو کرنٹ لگنے کاخطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرپنگ کامسئلہ بھی پیش آسکتاہے جوکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل پیداکرنے کا سبب بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کیسکونے تمام صارفین پر واضح کیاہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اورخاص طور پر بارش کے دوران بجلی حادثات سے بچائو کیلئے بجلی کے کھمبوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کرنے کے علاوہ قربانی کے جانور وں کو بھی بجلی کے کھمبوں کے ساتھ نہ باندھیں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ رونما نہ ہوجائے ۔ کیسکو اپنے تمام صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیئے ہمیشہ احتیاط کریں۔