ًسابق صوبائی وزیر میر خالد خان لانگو کا مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

بدھ 6 جولائی 2022 18:11

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) ممتا ز قبائلی رہنما وسابق صوبائی وزیر میر خالد خان لانگو نے اپنے بیان میں کہاکہ ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کوچ حادثے میں جابحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی دعا کی ہے حکومت زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کیا جائے ژوب دانہ سر کے قریب اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس حادثے میں جان بحق ہونے والے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی بس حادثہ میں پورے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اور جان بحق افراد کے بلند درجات اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے انہوں نے کہاکہ دانہ سر مسافر کوچ حادثے میں 20سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیا اور زخمی ہوئے انہوں نے بس حادثہ کوایک دلخراش حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثہ سے پوری قوم افسردہ ہے شاہراہوں کے ڈبل ہونے سے ٹریفک حادثات میں کمی ہوگی مسافر کوچ میں درجنوں مسافر سفر کرتے ڈرائیور کی معمولی غلطی یا بے احتیاطی سے ایسے بڑے حادثات رونما ہوتے ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوتا ہے۔