حضرو،غازی انٹرچینج کے قریب موٹروے پر ٹریفک کا المناک حادثہ ،ٹرالر کو پیچھے آنیوالے مزدا نے ٹکر ماردی ،دوافراد جاں بحق ، دو شدید زخمی ہو گئے

بدھ 6 جولائی 2022 23:50

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) غازی انٹرچینج کے قریب موٹروے پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، ٹرالر کو پیچھے آنیوالے مزدا نے ٹکر ماردی ،دوافراد جاں بحق ، دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حضرو کی حدود غازی انٹرچینج کے قریب اسلام آباد سے آنیوالے بڑے ٹرالر کو پیچھے سے آنیوالے مزدا نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مزدا میں سوار 4افراد جو کہ گاڑی کے فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے میں سے دوافراد جن میں محمد ثاقب ولد محمد سلیم اور سفیر ولد بشیر ساکن تلہ کنگ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دوافراد صدیق ولد شیرزمان اور محمد جہانگیر ولد محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔