بختیارآباد:ویگو گاڑی اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم، دو افراد شدید زخمی

بدھ 6 جولائی 2022 23:33

بختیارآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) ویگو گاڑی اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم، ویگو گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی، اطلاع ملنے پر ہائی وے پولیس اور 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کا تعلق جعفرباد کے شہر اوستہ محمد سے بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بختیار آباد کے نزدیک نیشنل ہائی وے پر ویگو گاڑی اور مزدا ٹرک کے درمیان حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں ویگو گاڑی میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس اور 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو گاڑی سے نکالا۔ 1122 بختیار آباد کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ زخمیوں کا تعلق جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد سے ہے جو کہ ویگو گاڑی میں کوئٹہ سے اوستہ محمد جا رہے تھے کہ نیشنل ہائی وے بختیار آباد کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مزید کارروائی لیویز فورس بختیار آباد کر رہی ہے۔