کالاشاہ کاکو،شدید بارش کے سبب مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، پانچ افراد زخمی

بدھ 6 جولائی 2022 20:52

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) شدید بارش کے سبب مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح گذشتہ روز کالاشاہ کاکو اور گرد ونواح میں بھی شدید بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

بارش کے سبب جی ٹی روڈ پر پھسلن کے سبب کالاشاہ کاکو کی نواحی آبادی منوں آباد بس سٹاپ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جوکہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسرا حادثہ نارنگ روڈ پر چک بھلے کے قریب پیش آیا جہاںزیر تعمیر نیو والٹن ائیر پورٹ پر کام کرنیوالے مزدور بارش سے محفوظ رہنے کیلئے عارضی بنائے گئے جھونپڑے کے نیچے بیٹھے تھے کہ چھت نیچے آن گری ۔ ملبے تلے دب کر پانچ مزدور شدیدزخمی ہوئے ۔ ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے مزدوروں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا