قومی سطح پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے آفیشلز کا اعلان

بدھ 6 جولائی 2022 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سطح پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق چیمپیئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپیئن رانا مجاہد (نیشنل بینک) ہونگے،اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر حسن اختر رسول(پی آئی ای), ٹورنامنٹ آفیسرز میں شاہد گل (فیصل آباد) ،اسلم شاہ (ایس بی پی)،طاہر شریف گجر (وہاڑی)،جاوید صادق (میپکو)،اسلم خان نیازی(حیدر آباد)،محمد علی(کوئٹہ)، چوہدری اکرام الحق گجر (ننکانہ), وکیل الدین(جامشورو), ڈاکٹر ایس اے ماجد(کراچی), ہارون سعید(ڈی جی خان), ڈاکٹر احسن تنویر(اسلام آباد)،شہزاد عالمگیر( ساہیوال) اعجاز احمد(شیخوپورہ) شامل ہیں، ایمپائر منیجر مسعود الرحمن اسسٹنٹ ایمپائر منیجر سید زوالفقار شاہ،ایمپائر پینل میں ہارون رشید (پشاور)،یاسر خورشید(ریلوی)،سہیل اکرم جنجوعہ(اسلام آباد)،عامر حمزہ( پی اے ایف)،وقاص احمد بٹ(واپڈا)،فیصل صیام(کوئٹہ)،محمود علی(پی آئی ای)،مظہر وسیم(ننکانہ)،مبشر علی (ایس بی پی)، عرفان علی ڈاھوٹ(خیرپور)، فہد علی خان (کراچی) , سید سبطین رضا(این بی پی) شامل ہیں،پی ایچ ایف کی جانب سے تمام آفیشلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے کوائف پی ایچ ایف کے آفیشل ای میل ایڈریس پر ارسال کریں جبکہ 13 جولائی کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کریں۔