شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن

دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا جوان شہید

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جولائی 2022 23:36

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن
میر علی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جولائی2022ء) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کا جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کی گرفت کیلئے کیے گئے آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران پاک فوج کا جوان وحید خان جام شہادت نوش کر گیا۔ شہید جوان کا تعلق نوشہرہ سے بتایا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔