رائے ریاض حسین کی خود نوشت ’’رائے عامہ‘‘ کی عنوان سے شائع ہو گئی

بدھ 13 جولائی 2022 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2022ء) پاکستان کے چار وزرائے اعظم کے پریس سیکرٹری رہنے والے سابق سرکاری آفیسر رائے ریاض حسین کی خودنوشت سوانح عمری ’’رائے عامہ‘‘ کے نام سے چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہے،اقتدار کے ایوانوں کے سربستہ رازوں کو بے نقاب کرتی یہ خود نوشت سوانح پاکستان کے معروف اور بڑے اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل نے خاص اہتمام اور خصوصی توجہ سے شائع کی ہے جس میں لاتعداد دلچسپ واقعات، بے رحم حقائق اور پاکستانی سیاست کے نشیب و فراز کی ایسی پوشیدہ کہانیاں رقم ہیں جن سے پاکستانی عوام ہمیشہ لاعلم رہتی ہے۔

رائے ریاض حسین نے بہت دلیرانہ انداز میں محلاتی سازشوں کا پردہ چاک کیا ہے۔ وہ اپنی سروس کے دوران پاکستان کے چار وزرائے اعظم کے پریس سیکرٹری اور تین ملکوں، جاپان، سری لنکا اور بھارت میں پریس کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران ملازمت انہوں نے اقتدار کی راہداریوں میں کھیلے جانے والے بہت سے کھیل اپنی باشعور آنکھوں اور باوقار سماعتوں سے دیکھے اور سنے۔

معروف صحافی حامد میر کی رائے میں رائے ریاض حسین کی انفرادیت اٴْن کی سادگی اور عاجزی رہی ہے۔ وہ وزیراعظم کے سامنے بڑے ادب کے ساتھ حق بات کہہ جاتے اور یس سر یس سر نہیں کرتے تھے۔ اس خود نوشت میں جہاں رائے صاحب نے ملکی سیاست، سفارتی تعلقات وزرائے اعظم کے ساتھ اپنی ملازمت کے مشاہدات اور تجربات بیان کیے ہیں وہیں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے شب و روز کو بھی بلاکم و کاست لکھ کر ایک سچے اور کھرے قلم کار اور ہمیشہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور عروج کے خواہاں رہے ہیں۔

اس اہم اور دلچسپ کتاب میں آپ کو جن اہم اور معروف لوگوں کا تذکرہ اور احوال پڑھنے کو ملے گا، ان میں میاں نواز شریف، کیپٹن صفدر، شہباز شریف، چودھری شجاعت اور چودھری نثار علی خان، میر ظفر اللہ خان جمالی، محمد سعید مہدی، رائے ریاض حسین کی والدہ محترمہ اور دیگر بہت سے ایسے لوگوں کے نام شامل ہیں، جنہیں ہم اور آپ دور سے دیکھتے رہے ہیں، لیکن فاضل مصنف نے انہیں بہت قریب سے دیکھا اور ان کے ساتھ کام کیا ہے۔

تاریخ کے اوراق سے سجی اس خودنوشت میں ۱۲ اکتوبر ۱۹۹۹ئ کو پیش آمدہ واقعات بھی ملتے ہیں اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر سے حکمرانوں کے ناروا سلوک کا نوحہ بھی، سرابوں کے پیچھے بھاگتے عوام کے لیے پیغام بھی ہے اور طاقت اور کرسی کے فریب میں مبتلا حکمرانوں کے لیے سبق بھی۔ یہ دلچسپ سوانح حاصل کرنے کے لیے آپ قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل کے دفتر واقع یثرب کالونی بینک سٹاپ والٹن روڈ کا وزٹ کریں یا اس پتا پر خط لکھ کر اپنا آرڈر بک کرائیں، آپ ایک کال کے ذریعے بھی یہ کتاب طلب کر سکتے ہیں۔

فون نمبر ہے 0300-0515101 ہمارا ای میل [email protected] ہے۔ خوبصورت جلد، دلکش ٹائٹل، عمدہ کاغذ اور بہترین طباعت کے ساتھ کتاب کی قیمت بہت مناسب ہے۔ کتاب پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پر دستیاب ہے۔ نہ ملنے کی صورت میں مندرجہ بالا پتا پر یا فون نمبر سے رابطہ فرمائیں۔