کراچی،الخدمت کے تحت ہزاروں فی سبیل اللہ قربانی کی گئی

فی سبیل اللہ قربانی میں لینے والوں کا جذبہ قابل قدر ہے نوید علی بیگ

جمعہ 15 جولائی 2022 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2022ء) الخدمت کے تحت عیدالا ضحی پر ملک بھر میں ہزاروں فی سبیل اللہ قربانی کا اہتما م کیا گیا ،جس میں بڑی تعداد میں اہل خیر نے حصہ لیا۔ الخدمت کی جانب سے شہر بھر میں قائم قربانی مراکز میں اجتماعی قربانی کیلئے بھی جہاں شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی تھی وہاں فی سبیل اللہ قربانی کا بھی اہتمام گیا اوالخدمت کے رضاکاروں نے گوشت مستحق اور ضرورت مندوں تک پہنچایا ۔

الخدمت نے عیدکی خوشیوں میں افغانستان کے مستحقین ،شامی ،فلسطین اور روہینگیاکے مہاجرین کو بھی شریک کیا اور ان کیلئے فی سبیل اللہ قربانی کر کے گوشت ان تک پہنچایا۔ فی سبیل اللہ قربانی میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، جبکہ بہت سے لوگوں نے جانوروں کی قربانی کر کے گوشت غربا ومساکین اورضرورت مندوں میں تقسیم کرنے کیلئے الخدمت کو فراہم کیا ۔

(جاری ہے)

چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے فی سبیل اللہ قربانی میں حصہ لینے والے تمام خواتین وحضرات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ قربانی کایہ جذبہ قابل قدر ہے۔ عیدالا ضحی ہو۔ رمضان المبارک ہو یا خصوصی حالات لوگ ہمیشہ الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں اوریہ اعتماد الخدمت کو اس کے کاموں کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت لوگوں کی جانب سے ملنے والے ایک ایک پیسے کی امین ہے۔

لوگوں کی جانب سے ملنے والے عطیات کو انتہائی شفافیت سے خرچ کیا جاتا ہے اور اسی مد میں خرچ کیا جا تا ہے جس مد میں لوگ عطیہ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا کہ الخدمت کی جانب سے اس عیدالاضحی پر افغانستان کے مستحقین ،شامی ،فلسطین اور روہینگیا کے مہاجرین کو بھی یادرکھا گیا ہے۔ نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے کام سارا سال جاری رہتے ہیں اوران کااثرمعاشرے تمام طبقات میں محسوس کیا جاتا ہے ۔