ڑ*ایوان فیلڈ ریفرنس ،مریم نواز کی استدعا منظور،مزید سماعت15 ستمبر تک ملتوی

جمعرات 21 جولائی 2022 17:55

j اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرلی اور مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ مریم نواز ،کیپٹن صفدر اور ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہو سکے ،معاون وکیل نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جبکہ وکیل جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی گئی ،عدالت نے مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی ۔