صدر، برنس روڈ، کھارادر، نانکواڑہ، جوبلی، پریڈی پر ہوٹل چلانا محال ہوگیا ہے، کراچی ہوٹلز ریسٹورنٹس کیفے ویلفیئر ایسوسی ایشن

نام نہاد اسسٹنٹ ڈائرکٹر شاہ نواز شانی اور ان کے بیٹرز روزانہ گھروں، دفتروں اور افسران کی فرمائشیں پوری کرنے کے لئے مفت کھانا اور بھتہ لے جاتے ہیں

ہفتہ 23 جولائی 2022 00:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2022ء) کراچی ہوٹلز ریسٹورنٹس کیفے ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ صدر، برنس روڈ، کھارادر، نانکواڑہ، جوبلی، پریڈی پر ہوٹل چلانا محال ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ ساتھ کے فرنٹ مین نام نہاد اسسٹنٹ ڈائرکٹر شاہ نواز شانی اور ان کے پرائیویٹ بیٹرز نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے گھروں، دفتروں اور افسران کی فرمائشیں پوری کرنے کیلئے ہوٹلوں سے مفت کھانا لے جانے اور ہفتہ وار بھتہ خوری کی انتہا کردی ہے۔

جس سے اب کھانے پینے، چائے ریفریشمنٹ کا کام چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلی حکام کو کی گئی شکایات انہی افراد کے پاس پہنچتی ہیں اور پھر یہ لوگ ہوٹلوں کے اندر سے کرسیاں، ٹیبلیں، برتن، چولہے وغیرہ اٹھاکر لے جاتے ہیں اور بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد سامان واپس کرتے ہیں جس سے کاروبار متاثر ہورہا ہے جبکہ لاتعداد چائے، سموسے اور دیگر لوازمات بھی روزانہ کی بنیاد پر منگوائے جاتے ہیں۔ پورے ساتھ کو ڈائریکٹر شاہ نواز شانی کو ٹھیکے پر دے دیا ہے جو کہ اپنے پرائیویٹ بیٹرز اور اپنے بھائی کے توسط سے ساتھ کو چلارہا ہے۔کراچی ہوٹلز ریسٹورنٹس کیفے ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایڈمنسٹریٹر ساتھ سے شاہ نواز شانی اور ان کی پوری ٹیم کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :