یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے،پرویز رشید

عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے اٴْن قانونی مشیروں کے خلاف کریں،رہنما (ن) لیگ

ہفتہ 23 جولائی 2022 12:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2022ء) مسلم لیگ (ن) نے رہنما پرویزرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے ڈالے،عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے اٴْن قانونی مشیروں کے خلاف کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ عمرانیوں نے احتجاج ہی کرنا ہے تو اپنے ان قانونی مشیروں کے خلاف کریں جن کے سپریم کورٹ سے حاصل کردہ فیصلے کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف دہرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی فیصلہ ہے جس پر عمرانیوں نے بھنگڑے، لڈیاں ڈالیں اور لڈو بھی بانٹے تھے۔واضح رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔