ڈاکٹرطاہرالقادری کا خالد محمود درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 26 جولائی 2022 18:15

ڈاکٹرطاہرالقادری  کا خالد محمود درانی کے انتقال پر  اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2022ء) تحریک منہاج القرآن کے سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے بانی رکن خالد محمود درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خالد محمود درانی ایک دین دار، محب وطن اور خدا ترس انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دلی دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ دریں اثنا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین نے خالد محموددرانی کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا اور ان کی بخشش و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔