فوڈ سیفٹی ٹیم اٹک کا جعلی اشیائے خورد نوش کے خلاف گرینڈ آپریشن،ہزاروں لیٹر جعلی، غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

جمعرات 28 جولائی 2022 16:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2022ء) فوڈ سیفٹی ٹیم اٹک کا جعلی اشیائے خورد نوش کے خلاف گرینڈ آپریشن، ہزاروں لیٹر جعلی، غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون اور ڈپٹی ڈائریکٹر مہتاب احمد خان کی ہدایت پر ضلع اٹک میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں گرینڈ سٹینگ آپریشن کیا گیا جس میں جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس، جوسز کی ایک بڑی کھیپ کو مارکیٹ میں فروخت ہونے سے پہلے پکڑ لیا ۔

فوڈ سیفٹی آفیسر ظہور حسین نے جنرل سیکرٹری فورتھ پلر ضلع اٹک نثار علی خان کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ آپریشن میں5156 لیٹر جعلی اور غیر معیاری کولڈ ڈرنکس کے سٹاک کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ سیکشن 13 (1) بی کے تحت ضبط کر لیا ہے اور فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیاہے۔