کراچی کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہے، شاہد آفریدی

کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال افسوسناک ہے، سابق ٹیسٹ کپتان

جمعرات 28 جولائی 2022 21:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے ساتھ زیادتی ہوتی رہی ہے، سہولیات کی کمی کی وجہ سے ملک کا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے،سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں غلطیاں کیں۔شاہد آفریدی فائونڈیشن کے تحت ٹی ایم سی گرانڈ،گلبرگ میں سمر کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کرکٹ کی تربیت کے لیے 900 کے لگ بھگ بچے آئے ،ہمیں بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے تعلیم اور اسپورٹس سکھانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے بچے آئے ہیں، اگر ہم بچوں کو اچھی سہولیات دیں گے تو ان کو فادہ ہوگا،ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن کم سہولیات کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضاع ہو جاتا ہے،ہم ملک کے اہم صوبے بلوچستان میں جاکر بھی کام کریں گے، وہاں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جونیئر کرکٹرز کو سامنے لانے کے لیے پی ایس ایل کی طرز پرجے پی ایل کے انعقاد کا فیصلہ بہت اچھا ہے، اس سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئیں گے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو باہر بیٹھے کھلاڑی یاد آتے ہیں،پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بہت غلطیاں کیں،اگر سری لنکا نے زیادہ رنز بنائے تو ہمیں بھی اسکور کرنا چاہیے تھے،تاہم پاکستان ٹیم اچھی ہے اور توقع ہے کہ ایشیا کپ و عالمی کپ میں اچھے نتاج آیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب کیپی ایل میں بھی انٹرنیشنل پلیر شریک ہوں گے، کراچی کی موجودہ صورتحال سے متعلق انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے حالاتِ پربہت افسوس ہے،ہمارے بڑوں نے اس شہر کے ساتھ بہت زیادتی کی، پورے شہر میں پانی کھڑا ہے ،اگر کوئی سیاسی جماعت خدمت کی سیاست کرنا چاہتی ہیتو میں ان کے ساتھ ہوں۔