پٹرولیم ،بجلی اورایل پی جی کی قیمتوںمیں اضافے کے اعلان نے سرکاری ملازمین کوپریشان کردیا ہے،چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں

جمعہ 29 جولائی 2022 21:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2022ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صوبائی سینئرنائب اورڈویژنل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں،جنرل سیکرٹری چوہدری شبہاز احمدچٹھہ،سینئرنائب صدر محمدعرفان خان اوردیگرنے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات،بجلی اورایل پی جی کی قیمتوںمیں اضافے کے اعلان نے سرکاری ملازمین کوپریشان کردیا ہے ۔

چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوںنے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب سرکاری ملازمین کابھرکس نکال دیا،پندرہ روز قبل پٹرولیم مصنوعات میں محض معمولی کمی سے عوام کو ابھی کوئی ریلیف نہیں ملاتھاکہ حکومت کی جانب سے یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء میں ہوشراضافے کااعلان ڈنکے کی چوٹ پرکیاجارہاہے،پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں حکمران طبقہ اگرعام آدمی اورملازمین سے مخلص ہے تو پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خوردنوش کی کی قیمتوںکو پرانی سطح پرواپس لائے تاکہ لوگوں کو کچھ ریلیف مل سکے، سرکاری ملازمین اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں اورفیصل آبادکے تمام ۷سرکاری اداروں میں ایپکا کے یونٹ کاقیام عمل لائے جائے ،جلد ہی مہنگائی کے خلاف سٹرکوںپرآنے کا اعلان کریں گے ،اگرروزانہ کی بنیادپرمہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے تو ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اسی حساب سے کم ازکم ماہانہ کی بنیادپراضافہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ آئی ایم ایف زدہ حکمران طبقہ سرکاری ملازمین کے لئے مصیبت بن چکا ہے ،ہوشربامہنگائی نے ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے ہیں حالیہ بجٹ میں جنتااضافہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیاگیااس سے کئی گنازیادہ مہنگائی cکرکے ملازمین کو دوبارسٹرکوںپرنکلنے پرمجبورکردیاہے۔اگرحکمران طبقہ واقعی پاکستان سے مخلص ہے تو اپنی عیاشیاں ختم کرے اورعام آدمی کی طرز پرزندگی گزارے بصورت دیگرملک خدانخواستہ سری لنکاجیسی بھیانک صورتحال میں مبتلاہوسکتاہے،انہوں نے فیصل آبادایپکا کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طورپرتمام اداروں میں ایپکا کاقیام عمل میں لانے کے لئے متحرک ہوں اورہرادارے میں ایپکا کایونٹ قائم کیاجائے تاکہ ملازمین کے مسائل حل کروانے میں آسانی ہو۔