چوہدری نثار ایوان سے بدستور غیر حاضر رہے

جمعہ 29 جولائی 2022 22:26

چوہدری نثار ایوان سے بدستور غیر حاضر رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2022ء) سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ایوان میں نہ آئے ۔

(جاری ہے)

سپیکر کے انتخاب کے موقع پر چوہدری نثار علی خان کا دو بار نام پکارا گیا مگر وہ ایوان میں موجود نہ تھے۔ چوہدری نثار علی خان 2018سے اب تک وزرائے اعلیٰ ، سپیکرز کے انتخاب اورڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے نہیں آئے ۔