پنجاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو ایک اور شکست
اپوزیشن کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے
محمد علی جمعہ 29 جولائی 2022 21:20
(جاری ہے)
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ایوان تحریک انصاف کے اراکین کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کاروائی بھی آج ہی شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کی صورتحال دیکھنے میں آئی، اسپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے احتجاج کیا کہ بیلٹ پر سیریل نمبر نہیں ہونا چاہیے، سیریل نمبر سے پتا چل جاتا ہے کہ کون کس کو ووٹ ڈال رہا ہے، بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہے، ن لیگ اس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔ جبکہ ووٹنگ کے عمل کے دوران مسلم لیگ ن کے اراکین کی جانب سے پریزائڈنگ افسر پر حملہ کر دیا گیا جس کے بعد ایوان میں سیکورٹی طلب کرنا پڑی۔ ووٹنگ کے دوران رانا مشہود کی پنجاب اسمبلی کے سٹاف کے ساتھ شدید تلخ کلامی ہوئی، رانا مشہود اور رخسانہ کوکب نے پریزائیڈنگ آفیسر پر دھاوا بول دیا، رانا مشہود نے بیلٹ پیپر والی کاپی کھینچ لی، رخسانہ کوکب اپنے ساتھ 4 بیلٹ پیپرز لے گئیں۔ جبکہ اسپیکر کے لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے پرچی جاری کرنے والے ایجنٹ کا رجسٹر چھین کر پھینک دیا ۔ اس صورتحال میں پینل آف چیئر کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پر امن پولنگ کو خراب نہ کیا جائے، انہوں نے سکیورٹی ایوان کے اندر بلالی۔ اس موقع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار سبطین خان نے پینل آف چیئر کو تحریری شکایت درج کرا دی اور کہا کہ لیگی ایم پی ایز کی جانب سے اسمبلی سٹاف سے چھینے گئے بیلٹ پیپرز ریکور کروائے جائیں جس پر پینل آف چیئر نے ریکوری کی رولنگ دے دی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی تھی۔ میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا ، جبکہ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.