Live Updates

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا

عدالت نے گیارہویں مقدمے میں عبوری ضمانت میں آٹھ ستمبر تک توسیع کردی

ہفتہ 30 جولائی 2022 23:09

عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا جبکہ گیارہویں مقدمے میں عبوری ضمانت میں آٹھ ستمبر تک توسیع کردی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پی ٹی آئی توڑ پھوڑ دھرنا کیس عمران خان کے خلاف درج گیارہ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ آیک ہی طرز کے 15مخلتف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کو کنفرم کردیا اور انہیں 5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ تھانہ کوہسار کی میں درج گیارہویں مقدمے میں آٹھ ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے تمام 15 مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم ہوچکی ہے تاہم وہ ایک کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات