ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے 2018 میں چودھری نثار کو بھاری ووٹوں سے شکست دی تھی

اتوار 31 جولائی 2022 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2022ء) پنجاب اسمبلی کے بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے والے واثق قیوم عباسی نے 2018 کے الیکشن میں پی پی 12 راولپنڈی 7 سے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو بھاری ووٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

واثق قیوم عباسی نے 27 ہزار 315 جبکہ ان کے مدمقابل چوہدری نثار علی خان نے 11 ہزار 99 ووٹ حاصل کیے تھے۔