بیروت بندرگاہ پر2020کے زوردار دھماکے میں متاثرہ اناج کے گوداموں کا ایک حصہ منہدم

پیر 1 اگست 2022 12:35

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر واقع اناج کے گوداموں(سائلوز)کاایک حصہ منہدم ہوگیا ۔بندرگاہ پر گوداموں کے ڈائریکٹر جنرل اسعد حداد نے امریکی ٹی وی کوبتایا کہ سب کچھ قابو میں ہے لیکن دھول ابھی تک کم نہیں ہوئی ۔گودام کے زمین بوس ہونے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ماہرین کی ٹیم کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے فرانسیسی سول انجینئر عمانوایل ڈیوراں نے بتایا کہ 2020 کے دھماکے کے دن سے گوداموں کا شمالی بلاک پہلے ہی سرک رہا تھا لیکن تازہ آگ نے اس کے ازکاررفتہ ڈھانچے کومزید کمزور کر دیا تھا جس سے انہدام میں تیزی آئی تھی۔

گوداموں میں آگ سے بوپھیلنے کے بعد لبنانی ریڈ کراس نے نزدیکی علاقے میں رہنے والوں میں کے این 95 ماسک تقسیم کیے تھے اور حکام نے فائرفائٹرز اور بندرگاہ کے کارکنوں کو گودام کے قریبی علاقے سے دور رہنے کا حکم دیاتھا۔

(جاری ہے)

ڈیوراں ایک سال قبل نصب کردہ سینسرز کے تیارکردہ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں میل دور سے گوداموں کی نگرانی کررہے تھے اور ایک واٹس ایپ گروپ میں ہونے والی پیش رفت پر لبنانی حکومت اور سیکورٹی حکام کی ایک ٹیم کو اپ ڈیٹ کررہے تھے۔کئی رپورٹوں میں انھوں نے خبردار کیا کہ شمالی بلاک کسی بھی لمحے گر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :