بجلی کی قیمتیں پہلے ہی آئوٹ آف کنٹرول ، اضافی سیلز ٹیکس لگا کر غریب عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا گیا ہے،فرید پراچہ

حکومت بجلی کے بلوں سے فوری طور پر سیلز ٹیکس ختم کرے،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

پیر 1 اگست 2022 21:57

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان فرید پراچہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے تاجراور غریب آدمی کی زندگی پہلے ہی اجیرن بن کر رہ گئی تھی، بجلی کی قیمتیں جو کہ پہلے ہی آئوٹ آف کنٹرول پر اضافی سیلز ٹیکس لگا کر غریب عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں، حکومت بجلی کے بلوں سے فوری طور پر سیلز ٹیکس ختم کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے سینئر نائب صدر سلیم گوگا سے ملاقات کے دوران کیا ، فرید پراچہ نے کہا کہ حکمران فوٹو سیشن کی مشق سے باہر نکلیں اور عوام کے مسائل کو حل کریں، ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکمران مہنگائی ختم کر نے کے جھوٹے دعویے کررہے ہیںعوام بھوک اور افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی بم گرا کر عوام کا برکس نکال دیا ہے ، حکومت اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے عوم کا خون چوس رہی ہے حکومتی غلط پالیسیوں کے باعث آج پاکستان دنیا میں تنہا کھڑا ہے ،انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ لوگوں کو علاج کرنا مشکل پڑ گیا، غلط حکومتی پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے معیشت کابیڑا غرق کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی نے غریبوں کوملیا میٹ کر رہی ہے ، حکومت کو مہنگائی لانے کا شوق تھا جس کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ مہنگائی تباہی کی علامت ہے اس مہنگائی نے ملک کے ہر شعبہ میںتباہی مچا دی ہے ،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں یکسر ناکا م ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مہنگائی بے روز گاری کے سوا کچھ نہیں دیا، بیروز گاری نے غریب اور متوسط آمدنی والے افراد کا جینا اجیرن کر کے رکھ دیا،