Live Updates

عمران خان کا چیف الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد لانے کااعلان فضول حرکت ہے، خورشید شاہ

پی ٹی آئی اب بھی عوام کو بے وقوف بنانے سے باز نہیں آ رہی،قوم سوال پوچھ رہی ہے چیف الیکشن کمیشن لگایا عاف نقوی کا معاملہ نیا نہیں لیکن یہ برطانیہ سے ہوکر اب امریکہ پہنچا ہے،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،میڈیا سے گفتگو

پیر 1 اگست 2022 22:18

عمران خان کا  چیف الیکشن کمیشن کیخلاف عدم اعتماد لانے کااعلان فضول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے عدم اعتماد لانے کااعلان فضول حرکت ہے،پی ٹی آئی اب بھی عوام کو بے وقوف بنانے سے باز نہیں آ رہی،قوم یہ سوال پوچھ رہی ہے کہ چیف الیکشن کمیشن لگایا کس نے تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا دنیا جانتی ہے کہ چیف الیکشن کمیشن عمران خان نے لگایا تھا تھا اس وقت افہام وتفہیم کے لیے اسوقت کی اپوزیشن نے اس کی حمایت کی تھی۔

قراردادوں سے کچھ نہیں ہوگا،اگر آئین کسی کو پسند نہیں ہے تو کیا قرارداد سے معاملہ حل ہو سکتا ہے سید خورشید شاہ نے کہا عارف نقوی کا معاملہ نیا نہیں لیکن یہ برطانیہ سے ہوکر اب امریکہ پہنچا ہے۔ ابھی عارف نقوی کا معاملہ چل رہا ہے جو بھی فیصلہ آتا ہے اس پر قوم کو یقین کرنا چاہیے۔ خو ر شید شاہ نے کہا حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔عمران خان نے کہا تھا کہ مقررہ مدت سے ایک گھنٹہ پہلے بھی الیکشن نہیں ہوسکتے ہم اسی حکم کی تعمیل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات