Live Updates

میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، عمران خان اسمبلی میں آئیں ،حکومتی اتحاد کا مقابلہ کریں ، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی کرپشن کا حساب دیں،راجہ ریاض

پیر 1 اگست 2022 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں عمران خان اسمبلی میں آئیں ،حکومتی اتحاد کا مقابلہ کریں ، فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی کرپشن کا حساب دیں۔ پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ ملک میں حالیہ بارشں کی وجہ سے لوگ شہید ہوئے ہیں زخمی ہوئے ہیں وزیراعظم شہباز شریف بھی دورے پر ہیں میرا مطالبہ ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد پہنچائی جائے خوراک میڈیکل کی سہولیات فوری فراہم کی جائیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹی فائی ہونے والے اراکین اسمبلی کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے میں عمران خان نیازی کو کہتا ہوں کہ اسمبلی میں آ کر مقابلہ کریں میں استعفیٰ دیتا ہوں اور وہ اسمبلی میں آ کر فرح گوگی اور شہزاد اکبر کی کرپشن کا بھی حساب دیں اپوزیشن کے رہنما نور عالم خان نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیزل سستا ہے لیکن ہمارے وزیر خزانہ نے مہنگا کر دیا ہے ڈیزل کا استعمال غریب لوگ کرتے ہیں پٹرول تو امیر لوگ استعمال کرتے ہیں اس کو مہنگا کر دیا جائے وزیر خزانہ انڈسٹری کے مالک ہیں اس لیے وہ ان کو رعایت دیتے ہیں جن علاقوں میں بجلی پیدا ہوتی ہے تو وہاں پر ٹیکس نہ لگائے جائے وزیر خزانہ اجلاس میں بھی نہیں آتے ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے کہا کہ ساحل سمندر پر 6 شہادتیں ہوئی ہیں ان کے لیے دعا کروائی جائے اس حوالے سے مزید بات میں بعد میں کروں گا وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات کا جواب ضرور دینا چاہئیے،میں خود فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کا معاملہ کابینہ میں اٹھاوں گا۔

(جاری ہے)

،قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی ساحل سمندر میں ڈوبنے والے 6 بچوں اور حالیہ بارش میں جان بحق ہوئے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات