کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

منگل 2 اگست 2022 12:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2022ء) محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے منگل کو بتایا کہ سندھ میں مزید بارشوں کی توقع ہے۔ مون سون کا اگلا سپیل، پچھلے سپیل کی طرح ہیوی نہیں، چوتھے سپیل میں اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 سے 8 اگست تک ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے، آنے والا بارش کا سپیل مون سون کا چوتھا اور اگست کا پہلا سپیل ہوگا۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کا چوتھا سپیل تیسرے سپیل کی طرح ہیوی نہیں، چوتھے سپیل میں اربن فلڈنگ کا خدشہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد، بدین، عمر کوٹ، تھر پارکر اور ٹنڈو الہٰ یار میں ہلکی بارش کا امکان ہے، مجموعی طور پر 5 سے 8 اگست تک سندھ بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں منگل کی صبح تک 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔