Live Updates

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا

عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین کے عہدے پر رہنے کا بھی جواز کھوچکے ہیں ،نثار کھوڑو

منگل 2 اگست 2022 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے فارین فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ داخل کرانے پر عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااپل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ مطالبہ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے رد عمل میں کیا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا ہے کے الیکشن کمیشن کے فارین فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق امین نہیں رہے اس لئے عمران خان پر آرٹیکل 62 ,63 لاگو کرکے انہیں تاحیات نااہل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان کے صادق امین نہ رہنے کے ثبوت آنے کے بعد عمران خان پی ٹی آئی کے چیئرمین کے عہدے پر رہنے کا بھی جواز کھوچکے ہیں اس لئے جو شخص صادق امین نہ ہو وہ اب پی ٹی آئی تو کیا کسی اور پارٹی کا بھی سربراہ نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے جس ثاقب نثار نے عمران خان کو صادق امین قرار دیا تھا آج ثابت نثار کا لاڈلہ عمران خان سرٹیفائیڈ چور ثابت ہوچکا ہے جس نے اسرائیل،انڈیا، امریکا،کینیڈا کے ممالک سمیت دیگر 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ حاصل کی اور غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنا غیر آئینی عمل اور جرم ہے۔ انہوں نے کہا کے عمران خان نے 13 بینک اکاؤنٹس چھپائے اور اس غیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار پیدا کیا جبکہ خیرات کے پیسوں کو بھی غیر قانونی طور پر اپنی جماعت کے لئے استعمال کرکے ملک کے خلاف سازش کی ہے۔

انہوں نے کہا کے عمران خان جھوٹا شخص ہے جس نے خیرات کی فنڈنگ لے کر اوورسیز پاکستانیوں سمیت پوری قوم سے دھوکا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کے ثابت ہوگیا ہے کے اسرائیل بھارت اور دیگر ممالک سے فنڈنگ کے کر عمران خان پاکستان پر غیر ملکی ایجنڈے پر مسلط کیا گیا تھا س لیے امپورٹڈ کوئی اور نہیں عمران خان اور پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کے عمران خان کا اصل چھرہ قوم سے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے اور دھوکیباز شخص اداروں پر دبا ڈال کر اپنے جھوٹ پر مزید پردہ نہیں ڈال سکتا۔

انہوں نے کہا عمران خان جس چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کررہے ہیں اسی چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے ہی مقرر کیا تھا۔ جب عمران خان کو یہ اندازہ ہوگیا کے فارین فنڈنگ کیس میں فیصلہ ان کے خلاف آئے گا تو انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر دبا ڈالنا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کے الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے پی ٹی آئی کے دبا کو خاطر میں نہ لاکر عمران خان کی چوری کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کے عمران خان نے 2008 سے 2013ع تک غلط بیان حلفی جمع کرایا جس کی سزا نااہلی ہی ہے۔انہوں نے کہا کے دوسروں کو منی لانڈرر کہنے والہ عمران خان آج بین الاقوامی منی لانڈرر کے طور پر پکڑا گیا ہے اور قوم عمران خان کے منطقی انجام تک تک پہنچنے کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے اگر تحرک انصاف کے پاس دیگر سیاسی جماعتوں کے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ دری۔ اثنا نثار کھوڑو نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں قیمتی جانیں ضایع ہونے پر دکھ کا اظہارر کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات